کلثوم نواز کی کامیابی نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی،چودھری ریاض

کلثوم نواز کی کامیابی نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی،چودھری ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن)کے چیئرمین چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120میں بیگم کلثوم نواز کی تاریخی کامیابی نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے عدالتی فیصلہ کے بعد عوامی عدالت میں آنیوالے فیصلہ نے ایک بار پھر نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی نااہلی کے فیصلہ پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے نواز لیگ کی کامیابی دراصل عوامی خدمت کا ثمر ہے کیونکہ نواز لیگ نے عملی طور پر لاہور کے علاوہ پنجاب بھر میں جو ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اسکی بدولت ضمنی انتخاب میں تمام جماعتوں کی مخالفت کے باوجود بیگم کلثوم نواز کی کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر ہے ان خیالا ت کااظہارانہوں نے اپنی اقامت گاہ پر بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کی خوشی میں کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا