بلاول بھٹو زرداری کے جلسے قومی امنگوں کے عین مطابق ہیں،پیپلز پارٹی

بلاول بھٹو زرداری کے جلسے قومی امنگوں کے عین مطابق ہیں،پیپلز پارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے جلسے قوم کی عین امنگوں کے مطابق ہیں جیالے اپنے قائد کو اپنے درمیان پا کر بہت خوش ہر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ذرداری نے انتہائی متاثر کن تقاریرنے سیاسی مخالفین کی صفوں میں بھونچال برپا کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120میں پاکستان پیپلز پارٹی کو شکست کے باوجود پیپلز پارٹی کے کارکنان کے حوصلے جواں ہیں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ آنے والا الیکشن 2018 پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا۔پیپلز پارٹی کے رہنما عدنان گورسی نے کہا ہے کہ تعلیم کی روشنی سے ہی معاشرے میں پھیلے جہالت کے اندھیروں کو ختم کیا جا سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں نوجوان نسل کی شخصیت کو تعمیر کرنے والاایجوکیشن کا شعبہ بدترین کرپشن کا شکار ہو چکا ہے۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھی نے کہا ہے کہ مسلسل شکستوں نے عمران خان کو حواس باختہ کردیا ہے اسی لئے کبھی وہ کسی کے خلاف کیچڑ اچھالنا شروع کردیتے ہیں تو کبھی کسی کے خلاف اپنی لمبی زبان کھولنا شروع کردیتے ہیں