ایم این اے ملک ریاض کی ناراض رہنما اقبال خان کے گھر آمد،گلے شکوے دور کئے

ایم این اے ملک ریاض کی ناراض رہنما اقبال خان کے گھر آمد،گلے شکوے دور کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) شاہدہ کے حلقہ این اے118سے مسلم لیگ(ن) کے ممبر قومی اسمبلی حاجی ملک ریاض کی شاہدرہ کے سینئر مسلم لیگی رہنماسابق ناظم اقبال خان کی رہائشگاہ آمد،بلدیاتی الیکشن کے دوران پیدا ہونے والے گلے شکوے دور کئے گئے،لیگی کارکنوں کی موجودگی میں اگلے انتخابات میں اقبال خان کو الیکشن لڑانے کا وعدہ ،مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی این اے 120کا الیکشن جیتنے پر ملک ریاض کو مبارکباد،تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے سینئر رہنما اقبال خان کو بلدیاتی الیکشن میں پہلے مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی لیکن آخری وقت پر ٹکٹ نہ دینے کے باعث وہ پارٹی قیادت سے نالاں تھے ،گزشتہ روز ممبر قومی اسمبلی حاجی ملک ریاض ،چیئرمین یوسی 12خالد انصاری،وائس چیئرمین احسان خان،کونسلرز کامران مشتاق پوما،چودھری شفیق ، مسلم لیگ(ن) کے سرگرم کارکن حاجی طارق ان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے اور بلدیاتی الیکشن کے گلے شکوے دورکئے،اس موقع پر ملک ریاض نے اعلان کیا کہ ماضی میں اقبال خان کے ساتھ ٹکٹ کے ایشو پر جو زیادتی ہوئی مستقبل میں میں اس کا ازالہ کروں گا اور اعلان کرتا ہوں کہ اگلا الیکشن اقبال خان کو لڑاؤنگا اس موقع پر کارکنوں نے مسلم لیگ(ن) زندہ باد،ملک ریاض زندہ باد کے نعرے لگائے۔ملک ریاض کی اقبال خان کے گھر آمد کی اطلاع سن کر مقامی افراد اپنی شکایات لیکر پہنچ گئے جس پر ملک ریاض نے فوری طور پر متعلقہ محکموں کو فون کر کر کے مقامی افراد کے مسائل حل کرائے ۔ملک ریاض نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہدرہ کی ترقی کیلئے انقلابی منصوبوں پر کام جاری ہے دریائے راوی کے ساتھ مرکزی سڑک سمیت قاضی پارک کی مین روڈ،ٹیوب ویل،فلٹریشن پلانٹس اور عوامی پارکوں کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے بہت جلد شاہدرہ کے لوگوں کا معیار زندگی مزید بلند ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف نے مجھے دوبارہ این اے 118کے امیدوار کے طور پر انتخابی مہم چلانے کی اجازت دیدی ہے جس پر میں ان کا مشکور ہوں اور اپنے قائد کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔