غیو ر عوام نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا،راشد کرامت بٹ
لاہور(لیڈی رپورٹر) یونین کونسل 182کے چیئرمین راشد کرامت بٹ نے واہگہ کے علاقوں میں بیگم کلثوم نواز کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کی خوشی میں گزشتہ روز مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک مرتبہ پھر ملک کی غیور عوام نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کرکے میاں نواز شریف جیسی محب وطن قیادت کو اپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا ہے عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران نفرت پیدا کرنے کی بڑی کوشش کی لیکن عوام نے انہیں مسترد کردیا اور بیگم کلثوم نواز کو ووٹ دیکر ثابت کردیا کہ مسلم لیگی قیادت ہی وہ واحد قیادت ہے جو ملکی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ا نہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اپنے صوبے کی چار سالہ کارکردگی زیروپلس زیرو کے برابر ہے آپ کی منفی سیاست کی وجہ سے اب2018کے انتخابات میں آپ سے کے ]پی کے بھی چلا جائے گا ۔