غالب مارکیٹ میں طالبعلم کا قتل نبیلہ حاکم نے توجہ دلاؤنوٹس جمع کرا دیا

غالب مارکیٹ میں طالبعلم کا قتل نبیلہ حاکم نے توجہ دلاؤنوٹس جمع کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے غالب مارکیٹ میں طالبعلم کے قتل کیخلاف اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔اکرم پارک کے رہائشی نعمان احمد جب اہلخانہ کے ہمراہ گھر سے باہر گئے ہوئے تھے جب واپس آئے تو بیٹے کی لاش گھر میں پڑی ہوئی تھی۔
طالبعلم کو سر میں فائر مارے گئے اور ساتھ ہی کلاشنکوف بھی پڑی تھی۔کیا پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور کیا ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔