اداکارہ شین پیا گھر سدھار گئیں
ماڈل واداکارہ شین جاوید کی شادی گزشتہدنوں انجام پائی، تقریبات کئی روز سے گھر میں خاموشی سے جاری تھیں جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے ہی شرکت کی ا لبتہ گزشتہ رات ان کی رخصتی ہوئی اور اس موقع پر ہونے والی تقریب میں شوبزسے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ شین کا نکاح کافی روز پہلے ہوگیا تھا لیکن بعض وجوہات کی بناپر رخصتی گزشتہ رات ہوئی،ذرائع نے بتایا ہے کہ شین نے لومیرج نہیں بلکہ ارینج میرج کی ہے اور یہ رشتہ ان کے والدین کی پسندسے ہوا جس کی توثیق بعدازاں شین نے بھی کردی۔شین کے شوہر فریال طوسی کا تعلق ایک بڑی سیاسی جماعت سے ہے اور وہ ایک سابق وزیر اعظم کے بھی بہت قریبی ساتھی ہیں۔ فریال طوسی پیشے کے اعتبارسے سول انجینئر ہیں جن کی ذاتی کنسٹرکشن کمپنی بھی ہے جس کے ساتھ ساتھ ان کا کاروبار دبئی سمیت کئی ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔شادی کے بعد شین اپنے گھر منتقل ہوگئی ہیں۔ شوہرکی طرف سے انہیں گارڈن ٹا?ن میں ایک کنال کا فرنشڈ گھر تحفے میں ملا ہے جس کے ساتھ ساتھ انہیں شوبز میں کام کرنے کی اجازت بھی مل ہے۔شین کا شمار ملک کی بہترین پرفارمرز میں ہوتا ہے جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کئی پراجیکٹس میں اداکاری بھی کی۔ان دنوں نجی ٹی وی سے ان کا سیریل’’ناگن‘‘آن ایئر جس کے ٹائٹل رول میں انہیں بہت پسندکیا جارہا ہے۔ شین نے اپنی شادی بارے گفتگو کرتے ہوئے ’’کھوج‘‘کوبتایا کہ صرف میں ہی نہیں بلکہ میری ساری فیملی میری شادی پر خوش ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شادی سے میرے فنی کیرئرپر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ شوہرکی طرف سے کام کی اجازت ہے.