سمندری طوفان ماریا جزیرہ ڈومنیکا سے ٹکرا گیا،بڑے پیمانے پر نقصان
واشنگٹن (این این آئی)ایسے میں جب سمندری طوفان، ماریا کے ٹکرانے کے نتیجے میں کریبیا کے جزیدہ نما ملک، ڈومنیکا میں آنے والی تباہی کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ایسے میں جب کیٹگری پانچ کے’’تباہ کْن‘‘ طوفان کا رْخ ورجن آئی لینڈز اور پورٹو ریکو کی جانب ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈومنیکو کے وزیر اعظم روزویلٹ سکریت نے فیس بک پر تحریر کیا کہ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ ’’وسیع تباہ کاری‘‘ آئی ہے۔سکریت نے کہا کہ اب تک ہمارے تمام املاک ضائع ہوچکی ہے جسے رقم کے ذریعے خریدا یا بدلا جاسکتا تھا۔ مجھے بڑا خوف اس بات کا تھا کہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں اور زخمیوں کے بارے میں خبریں موصول ہوں گی۔
اْنھوں نے مزید کہا کہ اس وقت دھیان اس بات پر مرکوز ہے کہ ملبے میں پھنسے لوگوں کو کس طرح بحفاظت نکالا جائے، جس کے لیے توقع ہے کہ بین الاقوامی مدد حاصل ہوگی۔بقول اْن کے میرے دوست، ہمیں امداد کی ضرورت پڑے گی۔ ہمیں ہر قسم کی مدد چاہیئے ہوگی۔سمندری طوفانوں کے بارے میں امریکی مرکز نے بتایا کہ ریا کی رفتار 260 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوچکی ہے۔ اور طوفان کا مرکز رفتہ رفتہ ڈومنیک سے ہٹ کر گوادالوپ کے جنوبی ساحل کی جانب ہوتا جا رہا ہے، جب کہ زوردار طوفان اور بارش لے ورڈ آئی لینڈز اور لیزر انٹیلز پر برس رہی ہے۔یہ علاقے پہلے ہی ارما کی تباہ کاری سے باہر نہیں نکلے، جب کہ گذشتہ ماہ اس سے بھی بڑی تباہی پھیل چکی ہے۔