شمالی کوریا کیخلاف فوجی اقدام سے دور رہنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک(این این آئی)اقوا م متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہاہے کہ شمالی کوریاکے معاملے پرتدبر کا مظاہرہ کیاجائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوا م متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے جنرل اسمبلی اجلاس میں شمالی کوریا کیخلاف فوجی اقدام کی مخالفت کردی، انہوں نے کہاکہ شمالی کوریاکے معاملے پرتدبر کا مظاہرہ کیاجائے۔ انہوں نے شمالی کوریاکے معاملے کو سیاسی طورپرحل کرنے کی ضرورت پر زور دیا،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جنگ کے راستے سیدور رہنا چاہیئے۔شمالی کوریا کے مسئلے پرسلامتی کونسل اتحاد برقرار رکھے،یہ تدبر کے مظاہرے کا وقت ہے،ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے اچھی طرح آگاہ ہیں،ممالک پیرس موسمیاتی معاہدے کونافذکریں۔میانمارمیں روہنگیا مسلمانوں پرمظالم پربات کرتے ہوئے انتونیوگوتریس نے میانمارسے روہنگیامسلمانوں کیخلاف فوجی آپریشن روکنے کامطالبہ کیا۔اور کہا میانمارکی حکومت انسانی حقوق کے نمائندوں کو مکمل رسائی دے۔