حکوت احتجاجا سوئس سفیر کو ملک بدر کرے : چیئر مین سینیٹ

حکوت احتجاجا سوئس سفیر کو ملک بدر کرے : چیئر مین سینیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سوئٹزر لینڈ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونا قابل مذمت ہے ، گوری چمڑی ایشیا میں دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہی ہے۔ پاکستان سوئٹزر لینڈ سے احتجاجا تعلقات منقطع کرتے ہوئے سوئس سفیر کو ملک بدر کرے۔چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں سوئٹز ر لینڈ میں پاکستان مخالف مہم کے حوالے سے بحث کی گئی، وفاقی وزیر زاہد حامد نے سینیٹ کو سوئٹز ر لینڈ میں پاکستان مخالف مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ زاہد حامد نے کہا کہ جنیوا میں پاکستان مخالف مہم میں بھارت ملوث ہے اور اسی نے بلوچستان لبریشن آرمی کی مہم کی حمایت کی ہے۔زاہد حامد کی بریفنگ کے بعد چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ پاکستان میں دہشت گردی برآمد کر رہا ہے ، جنیوا کا یہ اقدام ناقابل قبول ہے ، دفتر خارجہ اس حوالے سے سوئس حکومت سے بھرپور احتجاج کرے اور اس کے سفیر کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے۔
چیئرمین سینیٹ

مزید :

علاقائی -