سرد جنگ کے بعد عالمی سطح پر تنازعات نے تشویش پیدا کر رکھی ہے،فرانس

سرد جنگ کے بعد عالمی سطح پر تنازعات نے تشویش پیدا کر رکھی ہے،فرانس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی) فرانسیسی وزیر خارجہ ڑاں ایو لیدریاں نے کہاہے کہ سرد جنگ کے بعد عالمی سطح پر تنازعات نے جو تشویش پیدا کر رکھی ہے، اْس باعث اقوام کے درمیان تعاون مشکل ہو گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ ڑاں ایو لیدریاں نے رپورٹرز کو بتایا کہ سرد جنگ کے بعد عالمی سطح پر تنازعات نے جو تشویش پیدا کر رکھی ہے، اْس باعث اقوام کے درمیان تعاون مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک دوسرے پر انحصار کے دور میں موجودہ صورت حال بہت ساری پیچیدگیوں کی حامل ہو چکی ہے۔رپورٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ بہت سارے ممالک اس بات پر سوالات اٹھا رہے ہیں کہ ایک دوسرے کے ساتھ مل جْل کر کام کرنے کی ضرورت کیوں کر ہے۔ لیدریاں نے ایسے ملکوں کے نام بتانے سے گریز کیا ہے -
لیکن خیال کیا گیا ہے کہ لیدریاں کا اشارہ یورپی ملکوں میں عوامیت پسندی کی مقبولیت اور موجودہ امریکی صدر کی پالیسیوں کی جانب ہو سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اقوام کے انحصار پر سوالات اٹھانے کی ضرورت حقیقت میں خود غرضی کا نتیجہ قرار دی جا سکتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -