ہائیکورٹ : شاہی قلعہ میں ریستوران کی تعمیر کا سخت نوٹس ،جواب طلب

ہائیکورٹ : شاہی قلعہ میں ریستوران کی تعمیر کا سخت نوٹس ،جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شاہی قلعہ میں ریسٹورنٹ کی تعمیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قرار دیا کہ بادی النظر میں عالمی ورثہ قرار دی گئی عمارتوں میں تعمیرات نہیں کی جا سکتیں۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست پر پنجاب حکومت اور والڈ سٹی اتھارٹی سے 28ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیاگیا کہ والڈ سٹی اتھارٹی غیر قانونی طور پر بھاری رشوتیں لے کرشاہی قلعہ میں ریسٹورنٹ تعمیر کروا ر ہا ہے۔ عدالت نے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے پنجاب حکومت اور سے تحریری وضاحت طلب کی ہے کہ بتایا جائے کہ شاہی قلعہ میں ریسٹورنٹ کی تعمیر کے لئے منظوری کس سے لی گئی اور کیا عالمی ورثہ قرار دی جانے والی عمارت میں تعمیرات ہوسکتی ہیں؟

مزید :

علاقائی -