حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کی ضمانت منظور
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم راحیل کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دے دیا ہے۔مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم نے ملزم راحیل احمد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعی مقدمہ سیالکوٹ کے رہائشی عمر نے پولیس کی ملی بھگت سے ملزمان کو جعلی انٹیلی جنس اہلکار ظاہر کرکے مقدمہ درج کرایا، درخواست گزار ڈرائیور ہے، اس کا لوٹنے میں کوئی کردار نہیں۔