خاتون کی بازیابی کیلئے درخواست ، ایس ایچ او مصری شاہ کو 19ستمبر کوپیش کرنے کا حکم

Sep 21, 2017

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر ایس ایچ او مصری شاہ کو خاتون بازیاب کراکے 19ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم نے تاندلیانوالہ کے رہائشی فیصل نواز کی حبس بے جا کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ مصری شاہ کی رہائشی رابعہ یوسف سے پسند کی شادی کی،چند روز قبل رابعہ کے بھائی دانش اور چچا پولیس کے ہمراہ آکر رابعہ کو گھر سے زبردستی لے گئے ، بیوی کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔
خاتون بازیابی

مزیدخبریں