اسرائیل فلسطین امن معاہدہ طے پانے کا امکان روشن ، صدر ٹرمپ نے عندیہ دیدیا
نیو یارک (اظہر زمان،خصو صی رپورٹ)امریکی ثالثی سے فلسطین اسرائیل امن معاہدے کا امکان روشن ہو گیا ہے صدر ٹرمپ نے اس سلسلے میں امید افزاء اشا رہ دیا ہے اور فلسطینی صدر محمو د عبا س کو کہا ہے معاہدہ کی تکمیل کے قریب پہنچ گئے ہیں ،توقع ہے سا ل کے آخر تک اس پر د ستخط ہو جائیں ۔ دو نوں لیڈروں نے یہ حو صلہ افزا ء بیا نا ت بدھ کے روز نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلا س کی سا ئیڈ لا ئن پر اپنے اہم مذا کر ا ت کے مو قع پر دئے ہیں ۔ صدر ٹرمپ نے کہا اسرائیل اور فلسطین کے در میان امن معاہدے کا حصو ل ان کیلئے سخت ترین چیلنج ہے تا ہم ان کی انتظامیہ اس خطے میں امن قا ئم کرنے کیلئے سخت محنت کر رہی ہے سا بقہ امریکی صدر اس کیلئے کو شش کرتے رہے ہیں اور اگر صدر ٹر مپ ا س میں کامیا بی حاصل کرتے ہیں تویہ ان کا بہت بڑا کارنا مہ شمار ہوتا ہے ۔ تا ہم صدر ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ یہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے ۔وہ صد ر ا رت سنبھالنے کے وقت سے مسلسل کہہ رہے ہیں رئیل اسٹیٹ ڈویلپرہونے کے تجر بے سے فا ئدہ اٹھاتے ہوئے وہ اس ثا لثی میں کامیا ب ہو جائیں گے لیکن ابھی تک انہوں نے اس کا کو ئی واضح ثبو ت نہیں دیا ۔ فلسطینی صدر سے ملا قا ت کے مو قع پر انہوں نے رپورٹرز کے با ر با ر سوالات کے جواب میں اسکی تفصیل نہیں بتا ئی البتہ یہ ضرور کہا کہ انہوں نے مشرق وسطی کا ’’پورٹ فو لیو‘‘ اپنے داماد جیرڈ کشنر کے حوالے کر رکھا ہے جو وائٹ ہاؤس میں مشیر ہے ۔ وہ حال ہی میں مشرق وسطی کے دورے سے واپس آیا ہے ۔ یہ با ت قا بل ذکر رہے کہ صدر ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطا ب میں مشرق وسطیٰ میں قیا م امن کا کو ئی خا ص ذکر نہیں کیا ۔صدر ٹرمپ رواں ہفتے کے آغاز میں اسرائیلی وزیر اعظم سے بھی اس سلسلے میں مذاکرات کر چکے ہیں ، اس مو قع پر فلسطینی صدر محمو د عبا س نے صدر ٹرمپ کو کو ششوں پر شکر یہ ادا کر تے ہوئے ان پر اعتماد کااظہار کیا ۔ انہوں نے بدھ کے روز اسلا می مہینے کے آغاز پر مسلمانوں اور ’’روش ہشا نہ‘‘کے مقدس دن پر یہود یوں کو مبا رک باد دی اور اس با ت پر مسر ت کا اظہار کیا کہ مسلمان اور یہودی ایک ہی دن کو مقدس سمجھ کر منا تے ہیں ۔
امریکی ثالثی