نئی افغان پالیسی کے تحت 3ہزار امریکی فوجی افغانستان میں تعینات
واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے مزید تین ہزار فوجی افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کی طرف سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے اعلان کے چار ہفتوں بعد سامنے آیا ہے۔ میٹس کے مطابق ان میں سے کچھ فوجی پہلے ہی افغانستان روانہ ہو چکے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لیے نئی امریکی حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کو تلاش کرنا اور انہیں ہلاک کرنا اوّلین ترجیح ہے۔ اگست میں نئی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے تاہم ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا تھاکہ افغانستان میں کتنے امریکی فوجی تعینات کیے جانے ہیں۔