امریکہ کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے 32ملین ڈالر امداد کا اعلان
نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک228 نیوز ایجنسیاں) امریکہ نے میانمار حکومت کے مظالم سے تنگ آکر جنگلوں اور بنگلہ دیش کے کیمپوں میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کے لئے32ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس مالی امداد ددینے کا اعلان کیاہے۔ یہ مالی امداد خوراک ، ادویات، صاف پانی اور رہائش کے لئے دی جائے گی، واضح رہے4لاکھ21ہزار روہنگیا مسلمان گذشتہ چند ہفتوں میں بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں، اس بڑے انسانی المیے کے بعد امریکہ کی جانب سے پہلی دفعہ ان کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔