عراقی شہر تکرت میں خودکش بم دھماکا، 3ہلاک، 11زخمی
بغداد(این این آئی)عراقی شہر تِکرِت میں ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ 11 دیگر زخمی ہو گئے۔ موصل میں ناکامی کے بعد دہشت گرد گروپ داعش کی طرف سے عراق میں اس طرح کے دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات عراقی سکیورٹی حکام کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ دارالحکومت بغداد کے شمال میں 170 کلومیٹر دور شہر تِکرت میں یہ بم دھماکا ایک ریسٹورینٹ میں ہوا۔ موصل میں ناکامی کے بعد دہشت گرد گروپ داعش کی طرف سے عراق میں اس طرح کے دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔