اراضی ایکوائر کرنے کیخلاف درخواست ڈی ایچ اے سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے 5مرلہ اراضی ایکوائر کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی ایچ اے سے 23اکتوبر تک جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس شاہد وحید نے فیروز پور روڈ کے رہائشی امانت مسیح کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے والد بوٹا مسیح کی 5مرلہ اراضی تھی، والد فوت ہوا تو وراثتی انتقال 7بہن بھائیوں نام کرایا گیا، پلاٹ نشاندہی کے لئے حلقہ پٹواری کو درخواست دی لیکن پٹواری حلقہ نے رقبہ ڈی ایچ اے کی جانب سے ایکوائر کرنے پر نشاندہی سے انکار کر دیا۔
اراضی ،ایکوائر