دھرتی کاتحفظ کرنیوالے جوان ملک وقوم کا فخر اور سرمایہ ہیں: ز رداری

دھرتی کاتحفظ کرنیوالے جوان ملک وقوم کا فخر اور سرمایہ ہیں: ز رداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی ز رداری نے کہا ہے وطن اور دھرتی کے چپے چپے کی حفاظت کرنیوالے جوانوں پرملک وقوم کو فخر ہے۔ ایسے بہادر جوان قوم کا سرمایہ ہیں۔ باجوڑ میں شہید ہونیوالے تحصیلدار فوادعلی خان کے والد سید بادشاہ سے ٹیلی فون پر تعزیت کرتے ہوئے کہا بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی دکھ کی گھڑی میں آپ کیساتھ ہے۔ شہید فوادعلی خان جیسے نوجوان نے بزدل غداروں کی مزاحمت کی، انکی قربانی رائیگاں نہیں ہونے دینگے ،انہوں نے باجوڑ کے پولیٹیکل ایجنٹ کو بھی ٹیلی فون کرکے واقعہ میں لیویزاہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہا لیویز کے بہادر جوانوں کا دہشتگردوں اور شدت پسندوں کیخلا ف ڈ ٹ کر برسرِ پیکار ہونا پوری قوم کا فخر ہے۔ شدت پسندوں اور دہشتگردوں کی نرسریوں کو تباہ کیا جائے، پوری قوم آپ کیساتھ ہے۔

مزید :

علاقائی -