ایڈوکیٹ جنرل پنجاب آفس کے ملازمین کو ترقی نہ دینے پر جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب آفس کے ملازمین کو اپرگریڈ نہ کرنے پر سیکرٹری فنانس حامد یعقوب شیخ کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس محمد قاسم خان نے محمد منشا سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل ملک احمد اویس خالد نے عدالت کا آگاہ کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے ملازمین کو اپرگریڈ نہیں کیا جارہا جبکہ عدالت عالیہ 6 ماہ قبل سیکرٹری فنانس کو ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کا حکم دے چکی ہے۔
ملازمین ترقی