پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے سہولت سنٹراوریو بی ایل کے فیس کولیکشن بوتھ کا افتتاح

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے سہولت سنٹراوریو بی ایل کے فیس کولیکشن بوتھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات میں طلباؤ طالبات کیلئے سہولت سنٹراوریو نائیٹڈ بینک(یو بی ایل) لمیٹڈ کے فیس کولیکشن بوتھ کا افتتاح کردیاہے ۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر،ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر، قائمقام خزانہ دار راؤ محمد شریف،ایڈیشنل کنٹرولرز راجہ شاہد جاوید ، محمد رؤف نواز ،ایڈیشنل رجسٹرار جلیل طارق،جنرل مینجر یو بی ایل اعجاز الاحسن، برانچ مینجر سمیرا شکیل ، ڈپٹی کنٹرولرز، ڈپٹی رجسٹرار ز اور بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی ۔میڈیا کو جاری اپنے بیان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ یونیورسٹی کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہولت سنٹر کے قیام سے پرائیویٹ سیکٹر کی طرز پر کام کرنے سے پنجاب یونیورسٹی کا رخ کرنے والے امیدواروں کو انتظار اور لائن کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی ۔
کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ کیو مینجمنٹ سسٹم کے تحت یونیورسٹی میں آنے والے امیدواروں کے رش کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹوکن کا اجراء کیا جائے گا جبکہ رجسٹریشن فارم، داخلہ فارم جمع کرانے کے علاوہ طلبہ کی سہولت کیلئے فیس کولیکشن بوتھ بھی قائم کیا گیا ہے ۔