پروفیسر محمد راشد(مرحوم)کی ذاتی لائبریر ی گورنمنٹ کالج یو نیور سٹی کو عطیہ

پروفیسر محمد راشد(مرحوم)کی ذاتی لائبریر ی گورنمنٹ کالج یو نیور سٹی کو عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سابق پرنسپل گورنمنٹ کا لج لاہور پروفیسر محمد راشد(مرحوم)کی ذاتی لائبریر ی گورنمنٹ کالج یو نیور سٹی لاہور کو عطیہ ،ان کی کتب اور ادبی جرائد کا ایک وسیع ذخیرہ یو نیور سٹی کا حصہ بن گیا ۔اس مو قع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ ،سینئر لائبریرین محمد نعیم اور پروفیسر محمد راشد محمو د کی فیملی بھی موجود تھی ۔پروفیسر محمد راشد 1960کی دہائی میں گورنمنٹ کا لج لاہور کے پرنسپل رہے انہو ں نے طویل عرصہ تک یہاں درس و تدریس کے فرائض سرانجا م دیئے ۔ اس مو قع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ جی سی یو لائبریری میں 55 سے زائد ادبی شخصیات کی ذاتی لائبریری جی سی یو میں محفوظ ہیں ۔

جن سے طلباء و طالبات مستفید ہورہے ہیں۔