ٹیچرکے مبینہ تشدد سے طالبہ کے جاں بحق ہونے کی خبر بے بنیاد ہے، رانا مشہود

ٹیچرکے مبینہ تشدد سے طالبہ کے جاں بحق ہونے کی خبر بے بنیاد ہے، رانا مشہود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ ضلع جھنگ کے علاقہ شاہ جیونہ کے ایک نجی تعلیمی ادارے سٹی ماڈل چلڈرن سکول کی کلاس دوئم کی چھ سالہ طالبہ مصباح بتول ولد محمد صدیق کی سکول ٹیچر نازیہ بی بی کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بے بنیاد خبر سے عالمی میڈیا پر بھی سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا منفی تاثر گیا ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر فوری اس خبر کی انکوائری کی گئی جس پریہ بات سامنے آئی کہ متوفیہ کو برین ٹیومر تھااور اس بچی کا سی ٹی سکین 26جولائی2017ء کو ہوا۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ آفس کے کمیٹی روم میں مصباح بتول کی سکول ٹیچر نازیہ بی بی کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے کی بے بنیاد خبر کے نشر ہونے کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہی۔رانا مشہود نے بتایا کہ حقائق کے مطابق 26جولائی2017ء کو متوفیہ مصباح بتول کا سی ٹی سکین کروایا گیا جس میں بچی کو برین ٹیومر تشخیص ہوا۔