عمران خان کی عوام کوحقوق کا شعور دینے کی جدوجہدجاری ہے،مسرت جمشید
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبرمسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی عوام کو اپنے حقوق کا شعور دینے کی جدوجہدکامیابی کی جانب گامزن ہے ،مریم نواز نے این اے120کے مسائل کے حل کیلئے عوام کیساتھ مل کر گلی محلوں میں نکلنے کے اعلانات کئے تھے لیکن نتائج آنے کے بعد دوبارہ حلقے میں آنا تو درکنا رووٹرز کا شکریہ ادا کئے بغیر ہی لندن روانہ ہو گئیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ این اے 120کے نتائج پر ہمارے جو تحفظات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں لیکن ہم عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے حکومت کی دھونس ،دھاندلی ور دباؤ کے باوجود اپنے مستقبل کیلئے حق اور سچ کا ساتھ دیا ۔ عمران خان کی عوام کو اپنے حقوق کا شعور دینے کی جدوجہد کامیابی کی جانب گامزن ہے اور انشا اللہ اب منزل زیادہ دور نہیں۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت عوام کو اپناغلا م سمجھتی ہے اسی لئے مریم نواز نے ایک گھر کا دروازہ نہیں کھٹکھٹایا۔
۔ اعلانات کئے گئے کہ این اے 120کا نتیجہ آنے کے بعد عوام کے ساتھ مل کر گلی محلے کے مسائل حل کروں گی لیکن اس کے بعد دوبارہ حلقے میں آنا تو درکنار ووٹرز کا شکریہ ادا کئے بغیر ہی لندن روانہ ہو گئیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ذاتی مفاد نہیں بلکہ و قوم کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف حکمران اپنے ذاتی مفات کیلئے قومی اداروں کی تضحیک کرنے سے بھی گریز نہیں کر رہے ۔