ڈکیتی اور چوری کی لاکھوں کی وارداتیں ، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر اے ایس آئی کو شدید زخمی کر دیا

ڈکیتی اور چوری کی لاکھوں کی وارداتیں ، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر اے ایس آئی کو شدید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی اور چوری متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ،مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں پولیس افسران اور اہلکار بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہ ہیں اور پولیس کی تمام تر کوششوں کے باوجود ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں تھم نہیں سکی ہیں اور گذشتہ روز یاور علی ڈیوٹی سے واپس گھر جارہا تھاکہ ڈاکوؤں نے اس سے لوٹ مار کی اور تعارف کروانے پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ زخمی ہونے والے اے ایس آئی یاور علی کو جناح ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کا ہنہ کے علاقے میں شہبا زکی فیملی کو یر غما ل4لا کھ ما لیت کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔شیر ا کو ٹ کے علا قے میں وقا ص کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ25ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔تھانہ شالامار کے علاقے شیلرروڈبھوگیوال چوک میں چو روں نے محمد شاہد کے گھر سے تالے توڑ کر دو لاکھ روپے نقدی 3عدد موبائل ایک عدد سونے کے کانٹے اور دیگرسامان لوٹ کر فرارہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محمد شاہد اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی والد ہ کے گھر واقع قصور پورہ گیا ہوا تھا گزشتہ رات جب گھر واپس آیا تو سیف الماری، ٹرنک اور پیٹی سے نامعلوم چور دو لاکھ روپے نقدی، موبائل اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔محمد شاہد کی درخو است پر پو لیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی ۔وحد ت کا لو نی کے علا قہ میں رشیدکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ20 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ شا ہد رہ کے علا قہ سے امجد کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ 40ہز ارروپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،ہیر کے علا قہ میں مجید کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ15ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ ما ڈل ٹاؤن میں سر ور،ڈیفنس سی میں کا شف کی گاڑیاں اورمصطفی ٹا ؤ ن میں اختر،گلشن اقبا ل میں مبین ،نو اب ٹا ؤ ن میں شہبا ز ،مغل پو رہ میں سعید اورمو چی گیٹ میں شا ہدکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ اسی طرح ساندہ کے علاقہ میں جوانے شاہ روڈ پر یادگار سٹور میں چار ڈاکو گھس گئے اور لوٹ مار کرنے کے دوران ساڑھے چھ لاکھ روپے کیس و موبائل فون سیٹ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -