نویں اور دسویں محرم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس بند رکھنے پر غور

نویں اور دسویں محرم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس بند رکھنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں نویں اور دسویں محرم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس بند رکھنے پر غور شروع کر دیا گیا ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق نویں اور دسویں محرم کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رکھنے پرغور کیا جا رہا ہے ،ذرائع کا کہناہے کہ ماضی میں ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس کا بندوبست امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے میں بہت مددگار ثابت ہوا تھا جس کے باعث اس مرتبہ بھی دونوں اقدامات اٹھانے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ موبائل فون سروس بند رکھنے کے حوالے سے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے جس کے بعد جلد حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا ۔

مزید :

علاقائی -