چوہنگ ، بادامی باغ اور کاہنہ مین ٹریفک حادثات ، بچے سمیت 3افراد جاں بحق

چوہنگ ، بادامی باغ اور کاہنہ مین ٹریفک حادثات ، بچے سمیت 3افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) صوبائی دارالحکومت ٹریفک حادثات کے دوران 11 سالہ بچے سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقہ میں 11 سالہ بچہ رویان گزشتہ صبح سکول جا رہا تھا کہ سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار اور بے قابو کو ٹریکٹر ٹرالی نے کچل کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا جبکہ ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے بچے کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔ بادامی باغ میں عبداللہ نامی شخص بھی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔ کاہنہ میں ٹرالی کی ٹکر سے فہیم نامی نوجوان محنت مزدوری پر جا رہا تھا کہ سڑک کراس کرتے ہوئے وقت تیز رفتار اور بے قابو ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے اسے کچل دیا اورنوجوان فہیم جان کی بازی ہار گیا۔ حادثات میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ گاڑیوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -