مانگا منڈی ، قلعہ سمیکا میں ڈکیتی کی واردات ، دکاندار سے 80ہزار نقدی چھین لی گئی
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)تھانہ مانگا کے علاقہ میں چوری ڈکیتی منشیات فروشی پر قابو پانا ایس ایچ او کے لئے ایک چیلنج بن چکا ہے ہر دوسرے یا تیسرے روز ڈکیتی چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں مگر ایس ایچ او مانگا منڈی مستنیر احمد خاں بڑھتی ہوئی وارداتوں پرناکام ہو چکے ہے۔مانگا منڈی قلعہ سمیکا میں ڈکیتی کی وردات دونامعلوم مسلح ڈاکوگن پوئنٹ پر دوکاندار سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگا منڈی کے علاقے قلعہ سمیکا میں دن دیہاڑے دو ڈاکوتقریبا صبح ساڑھے دس بجے کے قریب بھرے بازار میں سرور کھل چوکر کی دوکان میں کھل چوکر لینے کے بہانے دوکان میں داخل ہونے اور دوکاندار کو گن پوئنٹ پر یرغمال بنا کر د کان کے مالک محمد سرور سے تقریبا 80ہزار روپے نقدی رقم چھین کر فرار ہو گے۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی خبر سنتے ہی قلعہ سمیکا بازار کیددجنوں شہریوں اور تاجر برادری اکھٹی ہوگی اور تاجر برادری نے شہر میں آئے روز ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے پر مانگا منڈی پولیس کیخلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا اور پولیس احکام سے مطالبہ کیا کہ شہر میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے پولیس کے گشت کے نظام کو بڑھایا جائے اور بہتر اقدامات کیے جائیں جس سے شہر ی خطرناک ڈکیتی کی وارداتوں سے محفوظ رہے سکیں ۔ڈکیتی کی واردات ہونے پر ایس ایچ او مانگا منڈی مستنیر احمد خاں نے شہری سرورکی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے شہریوں کو یقین دہانی کروائی ۔