شمالی چھا ؤنی ،کر نٹ لگنے سے 4 بچوں کا باپ جاں بحق
لاہور( خبرنگار)شمالی چھا ؤنی کے علاقہ میں اے سی کی تار لگا تے ہو ئے کر نٹ لگنے سے 4 بچوں کا باپ جاں بحق ہو گیا پو لیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی جسے درجنوں سوگواروں کی موجودگی میں سپر د خاک کر دیا گیا ،اہل علاقہ کا واپڈا کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ ،بتایا گیا ہے کہ شمالی چھاؤ نی کے علاقہ عید گاہ دھو بی گھاٹ کا رہائشی 38سالہ عبدالستار خان جو چار بچوں کا باپ تھا گز شتہ روز اے سی کی تاریں لگا رہا تھا کہ واپڈا کی ننگی تار سے چھو گیا جس کے باعث شدید کر نٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیااسے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جا یا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ نے واپڈا ایس ڈی او کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کر تے ہوئے سڑک بلاک کر دی ،انصاف کی یقین دہا نی پر احتجاج ختم کر دیا گیا ۔