ٹاؤن شپ ،انسدادمنشیات سنٹر میں 26سالہ شخص پر اسرار طور پر ہلاک
لاہور ( خبرنگار) ٹاؤن شپ کے علاقہ میں ریہبلیٹشن سنٹر میں 26سالہ شخص کی پر اسرار ہلاکت۔ عکاش نامی نو جوان نشے کا عادی اور سنٹر میں زیر علاج تھا۔ عکاش کے لواحقین نے کارروائی کے لیے تھانہ ٹاؤن شپ میں درخواست دے دی ہے۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ تاہم موت کے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔