ٹاؤن شپ ،مقامی تاجر کی 14سالہ بیٹی کو اغوا کرلیاگیا
لاہور( خبرنگار)ٹاؤن شپ کے علاقہ میں مقامی تاجر کی 14سالہ بیٹی کو نا معلوم افراد نے اغوا کر تے ہو ئے نا معلوم مقام پر لے گئے متوفیہ کے والد نے تھا نہ میں اندراج مقد مہ کی درخواست دے دی پو لیس رات گئے تک بچی کو بازیاب نہ کر سکی ،بتا یا گیا ہے کہ ٹاؤن شپ 126بلاک 3Bکا رہائشی شیخ پرویز اپنی ساتویں کلاس کی طالبہ 14سالہ انیشاء کو صبح سکول چھوڑ کر واپس آ یا تو چھٹی کے باوجود بچی گھر نہ آ ئی جس پر شیخ پرویز نا می تاجر نے تھا نہ ٹاؤن شپ میں اندرج مقد مے کے لئے درخواست دے دی تاہم پو لیس بچی کو بازیاب نہ کر سکی ہے ،متو فیہ کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کواس کی سا بقہ بیوی نے اغوا کیا ہے ایس ایچ او ٹاؤن شپ کے مطا بق ہم تفتیش کر رہے ہیں جلد بچی کو بازیاب کر لیا جائے گا ۔