پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف انتظامات کریگی، امین وینس

پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف انتظامات کریگی، امین وینس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرا ئم رپورٹر)سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ لاہور پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف حفاظتی انتظامات کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روزپولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں محرم الحرام کے حوالہ سے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے انتہائی اہم اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف، ایس پی اینٹی رائٹ محمد نوید،ایس پی ہیڈکواٹرز عاطف نذیراور امن کمیٹی کے ممبران مفتی انتخاب احمد، علامہ مشتاق حسین جعفری، جاوید اکبر ساقی، خواجہ بشارت قربالائی، آغا شاہ حسین قزلباش، منور چاند، علامہ اعظم رضا نقوی، پیر عثمان نوری، توقیر بابا و دیگر تمام مسالک کے ممبران نے شرکت کی۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے اس موقع پر مزید کہا کہ لاہور پولیس گذشتہ سال کی نسبت اس محرم الحرام میں زیادہ نفری تعینات کر کے زائرین کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر سر چ آپریشنز کیئے جائیں گے۔ جب تک ہم اپنے گلی محلے میں باخبر ہوکر رہیں گے تب تک دشمن ہماری نسل اور فصل پر حملہ آور نہیں ہو سکتا۔ لاہور پولیس نے ہمیشہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا ہے۔محرم الحرام کے دوران 4 سطحی سکیورٹی کور دیا جائیگا۔ تمام ایس پیز ڈویژن کی سطح پر علمائے کرام اور منتظمین سے ملاقاتیں کریں ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے اس موقع پرکہا کہ محرم الحرام میں ہر مجلس اور جلوس کو جیو ٹیگ کیا جائیگا اور فول پروف حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے میٹل ڈیٹیکٹرز ، خاردار تاروں، واک تھرو گیٹس، بیرئیرز اور سراغ رساں کتوں سے مدد لی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -