2تھانوں کے ایس ایچ اوز کا2بیگناہ نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد
لاہور ( خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں دو تھانوں کے ایس ایچ اوز نے دو بیگناہ نوجوانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے مذکورہ افراد کی درخواستوں پر کارروائی سے انکار کر دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ ہربنس پو رہ کے اہلکار سنوکر کلب میں گھس کر مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر کلب کے مالک مزمل کو مارتے پیٹتے تھانہ لے گئے اور وہاں پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے چھوڑ دیا۔ دریں اثناء مصری شاہ پولیس نے ایک بیگناہ شخص سلیم کو تھانے میں ہاتھ پاؤں باندھ کر پنکھے سے لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا اورورثاء سے مبینہ طور پر رشوت لیکر چھوڑ دیا ،مذکورہ افراد کے اہل خانہ کی شکایت پر آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور نے الگ الگ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔