ستوکتلہ ،35سالہ نامعلوم خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد
لاہور( خبر نگار) ستوکتلہ کے علاقے میں گندلے نالے سے 35سالہ نامعلوم خاتون کی مسخ شدہ نعش برآمد، شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقتولہ کو ملزمان نے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے نعش نالے میں پھینک دی ہے۔ پولیس نے نعش شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ستوکتلہ کے علاقے میں ستوکتلہ پنڈ کے قریب گندے نالے میں ایک نعش کو تیرتا دیکھ کر مقامی افراد نے خوف زدہ ہو کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پرپہنچ کر نعش کو گندے نالے سے نکال کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی نعش چند روز پرانی ہے اورپانی میں پڑی رہنے سے جسم پھول چکا ہے،نعش ناقابل شناخت ہو چکی ہے شبہ ہے کہ خاتون کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد نعش کو گندے نالے میں پھینک دیا گیا ہے ۔تھانہ ستوکتلہ کی پولیس نے سب انسپکٹر منظور احمد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔