پنجاب ہائی وے پٹرول کی کاروائیاں، خلاف ورزی پر440مقدمات درج

پنجاب ہائی وے پٹرول کی کاروائیاں، خلاف ورزی پر440مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول کی کاروائی،ڈکیتی کی کوشش ناکام بنائی، قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر440مقدمات درج کیے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ 45/5-L کو اطلاع ملی کہ کچھ مشکوک افراد ڈکیتی کی واردات کر نے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔پٹرولنگ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان ذوالفقار، رمضان، فخر حسین اور ممتاز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1 رائفل، 1گن، 2پسٹل،4کارٹجیز اور 12گولیاں برآمد کیں۔ دریں اثنا پنجاب ہائی وے پٹرول نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر408ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے نیز جعلی نمبرپیلٹ لگانے اور غیر قانونی سبزنمبرپلیٹس لگانے کے جرم میں5ملزم گرفتارکر لیے۔ علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں18ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے۔

مزید :

علاقائی -