سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی ، 25گھروں کو سپلائی کا نیٹ ورک پکڑا گیا

سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی ، 25گھروں کو سپلائی کا نیٹ ورک پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) سوئی گیس لاہور ٹاسک فورس نے شہر میں کارروائی کرتے ہوئے 25گھروں کے نیٹ ورک اور ایک جعلی میٹر کے ذریعے گیس چوری پکڑ لی۔ تفصیلات کے مطابق جی ایم لاہور قیصر مسعود اور ڈپٹی چیف انجنیئر بلال اصغر کی ہدایات پر یو ایف جی ٹاسک فورس نے خفیہ اطلاعات پر ڈسٹری بیوشن افسر چوہدری شرافت علی کی سربراہی میں فیروز پور روڈ پر چھاپہ مارا تو ایک گھریلو میٹر کے ذریعے گیس چوری کرکے 25گھروں کا نیٹ ورک چلایا جارہا تھا، فورس نے میٹر اتار کر نیٹ ورک کا خاتمہ کردیا، فورس نے جلو پنڈ میں چھاپہ مارا جہاں ایک میٹر کو ٹیمپر کرکے گیس چوری کی جارہی تھی، باٹا پور میں ایک جعلی میٹر کے ذریعے کی جانے والی گیس چوری بھی پکڑ کر ختم کردی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کرادی گئی ہیں۔ جعلی نیٹ ورک کے ذریعے گیس چوری کرکے کمپنی کو سالانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا تھا۔

مزید :

علاقائی -