تھائی لینڈ کی سنگل کنٹری نمائش کل سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں شروع ہو گی
کراچی (این این آئی)تھائی لینڈ کی تین روزہ سنگل کنٹری نمائش کل سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں شروع ہو گی جس میں منتظمین کو 50 ہزار لوگوں کے آنے کی توقع ہے ۔ صدر کراچی چیمبرشمیم احمد فرپو، قونصل جنرل رائل تھائی قونصلیٹ جنرل کراچی مسٹر سووت کائی سوک اور ڈائریکٹرٹریڈ سینٹر ڈھاکہ، ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ٹریڈ پروموشن منسٹری آف کامرس تھائی لینڈ مسٹر سوبسک ڈینگ بون رونگ کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کریں گے ۔ نمائش کا انتظام ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ اور ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ٹریڈ پروموشن، منسٹری آف کامرس، رائل تھائی گورنمنٹ کی جانب سے کیا گیا ہے ۔
نمائش 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔