ملکی برآمدات کو ایک تاجر رہنما نے تباہ کر ڈالا:بزنس مین پینل

ملکی برآمدات کو ایک تاجر رہنما نے تباہ کر ڈالا:بزنس مین پینل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف پی سی سی آئی کے بزنس مین پینل نے کہا ہے کہ ملکی برامدات بڑھانے کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کا سربراہ بزنس کمیونٹی سے لینے کی پالیسی بری طرح ناکام ہو گئی ہے جسے فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور آئندہ ایسی غلطی نہ دہرائی جائے۔موجودہ حکومت نے برامدات بہتر بنانے کیلئے تاجر رہنما ایس ایم منیر کو ٹڈاپ کا سربراہ لگایا جنھوں نے فوری طور پر برامدات کوپچیس ارب ڈالرسے دگنا کرکے پچاس ارب ڈالر تک پہنچانے کابے بنیاد دعویٰ کیا۔
اور برآمدات کو تین سال میں پچیس ارب ڈالر سے کم کر کے بیس ارب ڈالرکی سطح تک گرا دیا جس سے ملک میں زبردست بحران نے جنم لیا۔ بز نس مین پینل پنجاب کے چئیرمین انجم نثار اور سیکرٹری جنرل سینیٹر غلام علی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ برامدات میں پانچ ارب ڈالر کی کمی نے ملکی معیشت کی بنیادیں ہلا ڈالیں اور ایس ایم منیر کی پالیسیوں نے سینکڑوں برامدکنندگان کو دیوالیہ اور لاکھوں افراد کو بے روزگار کر ڈالا۔ تاجر رہنماؤں نے ٹڈاپ میں بیٹھ کر ملک و قوم کو اربوں کا نقصان پہنچاتے رہے اور ساتھ ہی حکومت کو بھی گمراہ کرتے رہے۔

مزید :

کامرس -