انڈیکس مزید 93.77 پوائنٹس اضافے سے 43347.03 پر بند

انڈیکس مزید 93.77 پوائنٹس اضافے سے 43347.03 پر بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 93.77 پوائنٹس کے اضافے سے 43347.03 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 8 ارب 61 کروڑ 50 لاکھ 30 ہزار 545 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 44 لاکھ 23 ہزار 720 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں 71 کروڑ 77 لاکھ 59 ہزار 117 روپے کا اضافہ رہا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 43300 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے مزید 93.77 پوائنٹس کے اضافے سے 43347.03 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ منگل کو بھی انڈیکس میں 411.85 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی تھی۔ اسی طرح بدھ کو کے ایس ای 30 انڈیکس 19.76 پوائنٹس کے اضافے سے 22265.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 57.08 پوائنٹس کی تیزی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 86.74 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 34.51 پوائنٹس کی تیزی سے 16456.86 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 19.54 پوائنٹس کے اضافے سے 17694.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 5.84 پوائنٹس کی تیزی سے 21513.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 396 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 207 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 170 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی رہی۔
اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 88.25 روپے کے اضافے سے 1853.25 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی سودے بھی 28.68 روپے کی تیزی سے 1771.36 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی اور شپہائر فائیبر کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 86.30 روپے کی مندی سے 7400 روپے اور شپہائر فائیبر کے حصص کی قیمت بھی 59.66 روپے کی کمی سے 1133.56 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ورلڈ کال ٹیلی کام کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 64 لاکھ 72 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 3.78 روپے سے شروع ہو کر 3.37 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 2 کروڑ 44 لاکھ 49 ہزار حصص کے سودے 41.29 روپے سے شروع ہو کر 40.97 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 22 کروڑ 29 لاکھ 93 ہزار 720 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 98 کروڑ 9 لاکھ 15 ہزار 228 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 89 کھرب 65 ارب 93 کروڑ 14 لاکھ 96 ہزار 267 روپے سے بڑھ کر 89 کھرب 74 ارب 54 کروڑ 65 لاکھ 26 ہزار 812 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 105 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 5 کروڑ 77 لاکھ 89 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید :

کامرس -