آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے افغان سفیر عمر زخیل وال کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے افغان سفیر عمر زخیل وال کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر کے درمیان ملاقات ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر عمر زخیل وال کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اورسکیورٹی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی صورتحال پربھی اظہار اطمینان کیا گیا۔دوسری جانب افغان سفیر عمر زخیل وال نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آرمی چیف سے ملاقات کی تصویر شیئر کی اور جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -