معروف فلمسٹارنورکے خلع کے دعوے پرطلاق کی ڈگری جاری

معروف فلمسٹارنورکے خلع کے دعوے پرطلاق کی ڈگری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر،نامہ نگار )سول جج فیصل نسیم نے فلمسٹار نور کے خلع کے دعوے پرطلاق کی ڈگری جاری کردی۔ سول جج کی عدالت میں اداکارہ سائرہ عرف نور نے قاسم ولی خان سے خلع کی بنیاد پر طلاق کا دعویٰ دائر کررکھا تھا ،عدالت نے دونوں کو مصالحت کے لئے پچھلی تاریخ پر طلب کیا اور دونوں کو مصالحت کا موقع دیا تھالیکن یہ مصالحت کامیاب نہ ہوسکی، سائرہ عرف نور نے عدالت میں بیان دیا کہ ولی خان اس کی جان چھوڑ دے وہ اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔تاہم گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں سائرہ عرف نور بخاری نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں جس کے بعد عدالت نے نور اور ولی حامد خان کے درمیان خلع کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈگری جاری کردی .واضح رہے کہ نور بخاری نے گزشتہ سماعت پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کیا ور ان کے شوہر کے درمیان معاملات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ واپسی کا کوئی امکان نہیں دوسری جانب نور کے شوہر ولی حامد خان خلع کے حق میں نہیں تھے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات دوبارہ استوار کرناچاہتے تھے۔نور کی یہ چوتھی شادی تھی جس کا اعتراف خود انہوں نے شادی کے 2 سال بعد کیا تھا اس سے قبل انہوں نے 2003 میں بھارتی ہندو شہری وکرم سے دبئی میں شادی کی تھی جس سے نور نے یہ کہہ کر طلاق لے لی تھی کہ وکرم اسلام قبول نہیں کررہا،بعد ازاں ہدایت کار فاروق مینگل سے دوسری شادی کی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور صرف 4 ماہ میں ہی نوبت طلاق تک پہنچ گئی جب کہ اداکارہ نے تیسری شادی عون چوہدری سے کی تھی یہ شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -