گورنر سندھ سے برطانوی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تجارت کی ملاقات

گورنر سندھ سے برطانوی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تجارت کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن)گورنر سندھ محمد زبیر سے برطانوی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تجارت گریگ ہینڈز Hands Gregنے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پرپاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک برطانیہ باہمی تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب ہے،امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگار ہیں،برطانوی سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے فائدہ اْٹھائیں۔ملاقات میں گریگ ہینڈز نے کہاکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے اقدامات خوش آئند ہیں،کوئی بھی بین الاقوامی کمپنی پاکستان جیسی بڑی مارکیٹ کو نظر انداز نہیں کر ینگے ۔گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ امن وامان کے قیام کے بعد حکومت کی بھرپور توجہ اقتصادی ترقی اور معاشی خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید سہولیات کی فراہمی پر مرکوز ہے اس ضمن میں موٹر وے M-9 ، لیاری ایکسپریس وے ، فراہمی آب کا عظیم الشان منصوبہ K-IV اور گرین لائن تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے مسائل کے حل کے لئے گورنر ہاؤس میں منتخب نمائندوں، سیاسی و مذہبی جماعتوں، کاروباری اور غیر ملکی سفارت کاروں سے مشاورتی عمل شروع کردیا گیا ہے جس میں مفید مشورے اور تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو ترتیب دیا جا رہا ہے ۔ ان خیالات انہوں نے گورنر ہاؤس میں جمعیت العلماء اسلام (ف) کے وفد جس کی سربراہی جے یو آئی صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود کررہے تھے، سے ملاقات میں کیا ۔ وفد میں جے یو آئی سندھ کے پیٹرن انچیف مولانا عبد الکریم عابد ، محمد اسلم غوری ، مولانا محمد صادق ، قاری فخر الحسن ، مولانا محمد غیاث ، مفتی عبد الحق عثمانی ، مولانا احسان اللہ اکروی اورمولانا عبد الرشید نعمان ، سید اکبر شاہ ہاشمی شامل تھے ۔

مزید :

صفحہ آخر -