وزیراعظم سے مائیک پنس کی ملاقات امریکی خواہش تھی
نیویارک(آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی نائب صدر اور دیگر سربراہان سے ہونیوالی ملاقات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مائیک پینس سے ملاقات امریکا کی خواہش پر ہوئی، ملاقات سے برف پگھلے گی۔ ان کا کہنا تھا او آئی سی اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق فیصلے کیے گئے، اجلاس میں اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن میانمار بھیجنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔