زرداری باعزت بری ہو چکے

زرداری باعزت بری ہو چکے
 زرداری باعزت بری ہو چکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن) عمران خان کی آصف زرداری پر کرپشن منی لانڈرنگ کے الزامات پر پیپلز پارٹی کے سعید غنی شدید برہم کہا کہ عمران خان کی اخلاقی اور مالی کرپشن کی گواہی ان کی اپنی پارٹی کے لوگ دے رہے ہیں ،70سالہ شخص نوجوانوں کا لیڈر نہیں بن سکتا ۔ زرداری پر تنقید کے ردعمل میں سعید غنی نے کہا کہ آصف علی زرداری عدالتوں سے باعزت بری ہوچکے ہیں عمران خان عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں کرپٹ لوگوں کے جھرمٹ میں کرپشن کیخلاف عمران خان ہی بول سکتا ہے کیونکہ وہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کے الزامات سے بچنے کیلئے دوسروں پر بہتان باندھ رہا ہے سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے حقیقی اور مستقبل کے لیڈر ہیں ستر سالہ شخص نوجوانوں کا لیڈر نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ عمران پر خود ان کے پارٹی کے لوگ الزامات لگا رہے ہیں کرپشن کی گواہی عائشہ گلالئی دے رہی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -