عمران خان کا دورہ گومل یونیورسٹی انتظامیہ نے سرکاری چھٹی ختم کردی

عمران خان کا دورہ گومل یونیورسٹی انتظامیہ نے سرکاری چھٹی ختم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان یوں تو وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے دعوے کرتے ہیں، سب کو برابری کا درس دیتے ہیں مگر خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی موجودگی میں ان دعوؤں کی سر عام دھجیاں بکھیری جاتی ہیں۔چیئر مین تحریک انصاف کے پرتپاک استقبال کے لئے بھرپور انتظامات کئے جاتے ہیں اور انہیں وی آئی پی پروٹوکول دیا جاتا ہے۔ ایسا ہی کارنامہ گومل یونیورسٹی نے سرانجام دیا ہے، یونیورسٹی نے تحریک انصاف کے سربراہ کے دورے پر یونیورسٹی ملازمین ، اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی چھٹیاں بند کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 23ستمبر بروز ہفتہ گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کرنا ہے اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں بھرپور استقبال دینے کے لئے سرکاری تعطیل کو ختم کردیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک جامعہ کا دورہ کریں گے اور اس حوالے سے انہیں بھرپور پروٹوکول دینے کے لئے ہفتے کے دن کسی بھی ملازم، استاد اور طالب علم کو چھٹی نہیں ہوگی۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -