محرام الحرام:8ہزار ایک سو مجالس کا انعقاد ، 12سو11 جلوس برآمد ہونگے

محرام الحرام:8ہزار ایک سو مجالس کا انعقاد ، 12سو11 جلوس برآمد ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے پنجاب کابینہ ذیلی کمیٹی کو محرم الحرام میں انتظامات کے حوالے سے بریفنگ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم میں لاہور ڈویژن میں کل 8100 مجالس کا انعقاد اور کل 1211 جلوس برآمد ہونگے۔ تمام اضلاع میں مجالس اور جلوسوں کو ان کی اہمیت، حجم اور حساسیت کی بنیاد پر اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کرکے حفاظتی اقدامات کی جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ لاہور ڈویژن کے اے کیٹیگری کے 222 جلوسوں میں ضلع لاہور کے 143، ضلع قصور 8، ضلع شیخو پورہ 38 اور ضلع ننکانہ صاحب کے 33 جلوس شامل ہیں جبکہ اے کیٹیگری کی کل 760 مجالس میں ضلع لاہور کی 599، ضلع قصور 32، ضلع شیخوپورہ 99 اور ضلع ننکانہ کی 30 مجالس شامل ہیں۔ تمام ڈی سی ز جلوسوں کے راستوں کا خود دورہ کر رہے ہیں اور انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔صوبائی وزیر سی ٹی ڈی کرنل (ر) سردار ایوب لودھی کی زیر صدارت سول سیکرٹری میں پنجاب کیبنٹ کمیٹی برائے محرم انتظامات اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان، سیکرٹری پراسیکیوشن رانا مقبول، آئی جی پنجاب عارف نواز، صوبائی وزیر یوتھ افیئرز جہانگیر خانزادہ، کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل، سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی لاہور ڈویژن اور خواجہ بشارت حسین کربلائی، حاجی محمد شفیع، حکیم حاجی شبیر، آغا شاہ حسین قزلباش، توقیر بابا،آغا عبدالرزاق علوی، پیر عثمان نوری، علامہ زبیر احمد ظہیر، علامہ مشتاق جعفری، سید وسیم طاہر جعفری، عبدالستار نیازی، عبدالوہاب روپڑی نے شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -