بھارت کو خطے کے امن کا ضامن کہنا بالکل غلط، مسئلہ کشمیر کے حل میں یہ بڑی رکاوٹ ہے: خرم دستگیر

بھارت کو خطے کے امن کا ضامن کہنا بالکل غلط، مسئلہ کشمیر کے حل میں یہ بڑی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے ، اگر مسئلہ کشمیر حل ہوجائے تو بہتری کی طرف بڑھ سکتے ہیں ، بھارت کو خطے کے امن کا مکمل ضامن کہنا بالکل غلط ہے ۔ ایک سیمینار سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ خطے میں اختلافات اقتصادی ترقی کو سست کردیتے ہیں سی پیک سے تمام ممالک اختلافات کوبالائے طاق رکھ کر استفادہ کرسکتے ہیں جس سے امن و استحکام سے علاقائی تجارت کو فروغ ملے گااور اقتصادی ترقی بھی ممکن ہوسکتی ہے۔اس وقت پاک بھارت کشیدگی ترقی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے لیکن مسئلہ کشمیر کو حل کرکے ترقی کی طرف بڑھا جاسکتا ہے بھارت کو بھی چاہیے کہ وہ بھی نہتے کشمیریوں پر ظلم بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئے اور نہتے کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو دہشتگردی کا رنگ نہ دیاجائے ۔وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی پالیسی نے پاکستان کیلئے مشکلات میں اضافہ کیا ہے،2008ء میں امریکہ اور بھارت کا معاہدہ پاکستان کیلئے خطرات کا آغاز تھا لیکن حقیقت میں امریکہ کی پالیسی کو کئی ممالک نے قبول نہیں کیا جس میں بھارت کو امن کا ضامن قرار دیا گیا ہے حالانکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کی گرفتاری بھارتی دہشتگردی کا بڑا ثبوت ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -