ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہو سکتے: احسن اقبال

ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہو سکتے: احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ امن اور سیاسی استحکام کے بغیر ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہوسکتے۔چارسدہ میں ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دنیا 2013 میں پاکستان کو خطرناک ملک سمجھ رہی تھی اور اس سال تک مگرمچھ کی طرح ملک کو کھانے والی دہشت گردی آج ختم ہوچکی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ آج کوئی پاکستان کو خطرناک ملک قرار دینے کی جسارت نہیں کر سکتا، ملک کی خاطر سکیورٹی اداروں کے جوانوں نے جانیں قربان کیں اور شہدا کی قربانیوں سے پاکستان دنیا میں عزت اور وقار حاصل کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بہتری اور ترقی کی طرف گامزن ہے تاہم ملک کا دفاع اس کی مضبوط معیشت کے ساتھ جڑا ہوتا ہے اور مضبوط معیشت ملک کو نا قابل تسخیر ہونے کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک میں امن کیلئے ایف سی کا کردار کلیدی ہے جب کہ ایف سی دنیا میں امن فورسز کا حصہ بھی ہے اور بین الاقوامی ادارے اس کی خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -