دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنا امریکی ایجنڈا ہے ، مولانافضل الرحمن

دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنا امریکی ایجنڈا ہے ، مولانافضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ امریکہ کا ایجنڈا دینا عدم استحکام پیدا کرنا ہے انٹرنیشنل پالیسی کو دیکھنا چاہیے ، ن لیگ قیادت کو ماضی کے فیصلوں سے عدم اعتماد ہے غیر ضروری عناصر کو سیاست میں اہمیت دی جارہی ہے اداروں کا احترام ضروری ہے تحفظات دور ہونے چاہیے تعلقات خراب نہیں دیکھنا چاہتے تاہم پاکستان کی اپنی ترجیحات ہیں اور پاکستان کے مفادات کو قربان نہیں کیا جا سکتا۔ میرا پیغام مذہبی تعصب کا نہیں ہے، غیر ضروری عناصر کو ہم نے ملکی سیاست کا حصہ بنا دیا (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

ہے، سیاست کو ہم نے جن سیاستدانوں کے حوالے کیا ہے، یقیناً گالی تو پڑے گی اور قوم کی توانائیاں بھی اس پر ضائع ہوتی رہیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد مدرسہ قاسم العلوم گلگشت ملتان میں اساتذہ اور طلباء4 سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا محمد اکبر، جے یو ا?ئی ضلع ملتان کے امیر حافظ محمد اکبر شیخ اور دیگر رہنماء4 بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے نظریہ میں بنیادی تبدیلیاں کرنا ہوں گی تاہم خواجہ ا?صف کا اپنا گھر ٹھیک کرنے کا بیان ملک نہیں بلکہ ان کی پارٹی کا داخلی معاملہ ہے۔ ملک میں سیاسی بحران ہے، ہمیں بین الاقوامی ایجنڈے کو بھی سامنے رکھنا چاہئے، اگر غیر ملکی طاقتیں ہمارے ملک میں بحران پیدا کرنا چاہتی ہیں تو اس کے مقابلہ کو سب کو اک پیج پر ہونا بہت ضروری ہے۔ قوم پر رحم کیا جائے، ایسا مستقبل قوم کو دکھایا جائے جو روشن ہو۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے اداروں پر تنقید کے حوالے سے کئے جانے والے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے ماضی کے کچھ اقدامات کے حوالے سے تحفظات ہیں، اداروں کا احترام ہونا چاہئے، ان سے پوچھا جائے کہ وہ ان کا اداروں پر عدم اعتماد کیوں پیدا ہوا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ روز جے یوآئی کے مرکزی رہنماء سید خورشید عباس گردیزی کی وفات پر ان کے ا?بائی علاقے سلارواہن جا کر لواحقین سے تعزیت کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔