علاقہ کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں‘ نعیم بھابھہ

علاقہ کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں‘ نعیم بھابھہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرم پور (نامہ نگار)صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھابھہ نے کہا ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل اور علاقہ کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں علاقہ میں انہیں عوام کی محبت اور اکثریت حاصل ہے مختلف وڈیرے انہیں ہرانے کے لئے سازشیں کر رہے ہیں مگر غریب عوام کی طاقت(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

ان کے ساتھ ہے یہ بات انہوں نے کرمپور میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کرمپور میں ترقیاتی کاموں کے لئے 5کروڑ روپے رکھے ہیں ۔مختلف سکیموں کے لئے اہل علاقہ کی مشاورت سے سروے کیا جا رہا ہے دسمبر تک یہ منصوبے مکمل ہوں جائیں گے ۔حلقہ بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ۔وہ انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کر کے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ۔